i پاکستان

اے این ایف کی پانچ مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار،88.8کلوگرام منشیات بر آمدتازترین

April 30, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 کارروائیوں کے دوران 88.8 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ہری پور، تربت، واشک اور سیال موڑ میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 76 کلو 800 گرام چرس، 7 کلو گرام افیون، 3 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی