i پاکستان

اے این ایف نے سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیتازترین

September 30, 2023

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان اے این ایف کے مطابق دوحہ کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 3من سے زائد چرس برآمد کی ہے،تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی