i پاکستان

اے این پی کارکنان کا ایمل ولی کیخلاف توہین عدالت کے درخواست گزار پر تشدد، وڈیو وائرلتازترین

January 11, 2024

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان توہین عدالت کے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل محمد خان کے ساتھ لڑ پڑے۔پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور گزشتہ صبح وہ درخواست پر سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ پہنچے تھے۔اے این پی کارکنان نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فضل محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے مداخلت کر کے فضل محمد خان کو بچالیا۔فضل محمد خان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ہائیکورٹ کے احاطے ہجوم کی جانب سے ان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی