i پاکستان

اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،محسن نقویتازترین

June 11, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زیرِ تربیت افسران جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں، فیلڈ میں عوام کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل فوری حل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ زیرِ تربیت اے ایس پیز ملک کا مستقبل ہیں، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، ایلیٹ ٹریننگ کے پہلے بیچ کا جلد آغاز ہوگا، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی مثر پولیسنگ کی ضمانت ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیتی اور رہائشی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تعمیر ہاسٹل کا معائنہ کیا، انہوں نے تیار شدہ ماڈل روم کا جائزہ لیا اور ضروری تبدیلیوں کی ہدایت کی، منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔کمانڈنٹ این پی اے، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی