i پاکستان

اعلی عسکری حکام کا مختلف جامعات کا دورہ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیںتازترین

June 05, 2025

پاک فوج کے اعلی عسکری حکام نے ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مختلف جامعات میں اساتذہ و طلبہ سے بات چیت کی۔منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے متعلقہ شہروں کی جامعات کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو ملک میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔کور کمانڈرز نے طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، علم اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی۔ عسکری حکام نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرزنے طلبہ کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مثر جواب دینے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے طلبہ کو عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی بھی تلقین کی۔کور کمانڈر لاہور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوصقوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت ہے۔ انہوں نے طلبہ کی تیار کردہ معرکہ حقسے متعلق پینٹنگز کا مشاہدہ بھی کیا اور کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے جدید علوم و ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ طلبہ ہمارے ضمیر اور کل کے معمار ہیں ۔ نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پاکستان اپنی سلامتی ، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔کور کمانڈر کوئٹہ نے کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے خصوصی نشست کی اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور زمینی حقائق پر مبنی مثر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی جانب سے کیے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب بھی دیا۔کور کمانڈر گجرانولہ نے طلبہ کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا۔ اسی طرح کور کمانڈر بہاولپور نے طلبہ و اساتذہ سے ملاقات میں معرکہ حق اور قومی یکجہتی پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے معرکہ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی دعاں کا نتیجہ قرار دیا۔عسکری حکام سے ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی