i پاکستان

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانیتازترین

November 03, 2023

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرادی۔ عالمی ادارہ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومت پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہیکہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے سات کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی