i پاکستان

عالمی بحران کے باوجود پاکستان میں ایندھن، بجلی اور ضروری اشیا کی فراہمی مستحکمتازترین

June 11, 2026

عالمی سطح پر توانائی کے وسیع بحران کے باوجود پاکستان میں ایندھن، بجلی اور ضروری اشیا کی فراہمی مستحکم ہے۔میڈیارپورٹ کیم طابق حکومت پاکستان نے بہتر منصوبہ بندی سے ایندھن کے 4 ہفتوں کے ذخائر برقرار رکھتے ہوئے سپلائی کا تسلسل یقینی بنایا ہے۔ اس سلسلے میں توانائی اور سپلائی امور میں بہتر رابطہ کاری کے لئے قومی رابطہ و انتظامی کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اسی طرح تیل، اشیائے ضروریہ، زرمبادلہ اور سپلائی چین کی نگرانی کیلئے ریئل ٹائم ڈیش بورڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔

حکومت نے تیل کی قیمتوں، سپلائی میں رکاوٹوں اور مہنگائی کے خدشات سے نمٹنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کا نظام اپنایا ہے۔حکومتی اقدامات سے قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ روکا گیا جبکہ ایندھن، بجلی اور ضروری اشیا کی فراہمی جاری رہی ہے۔ توانائی اور سپلائی انتظامات میں بہتری سے عوام اور صنعتوں کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رہا ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موثرحکومتی انتظامات سے ملک کو عالمی توانائی بحران کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی