i پاکستان

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دیتازترین

June 21, 2024

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی، رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 2 منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔ مزید بتایا کہ فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی