i پاکستان

عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اےتازترین

June 30, 2025

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہاہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔این ای او سی ہنگامی صورتحال سے الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے ذریعے قدرتی آفات سے بچا ئوممکن ہے۔عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی