i پاکستان

عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستانی عوام پر بوجھ کم رکھا گیا‘ وزارت خزانہتازترین

March 24, 2026

ایران جنگ کے باعث خطے میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے تاہم پاکستان نے محتاط رویہ اپنایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوام پر بوجھ کم رکھا گیا ہے، عالمی قیمتیں 27-71 فیصد بڑھیں، پاکستان میں اضافہ 22-24 فیصد اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح بھی 25 فیصد رکھی گئی، خطے کے اوسط 35 فیصد کے مقابلے میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 0 فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔ ان اقدامات سے مالی استحکام اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن قائم رکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی