i پاکستان

عام انتخابات 2024کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل، مراسلہ جاریتازترین

January 18, 2024

پولیس کی جانب سے عام انتخابات 2024کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی جس کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ،مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کو ایک لاکھ 30ہزار کی یونیفارم نفری الیکشن ڈیوٹی کیلئے درکار ہے، ضلعی پولیس اور ریزور فورس کے باوجود 23 ہزار کی نفری کی کمی کا سامنا ہے، 23ہزار کی اضافی نفری پولیس ٹریننگ سکولز و کالجز، ٹریفک، ایس پی یو سے لی جائے گی،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی منظوری سے متعلقہ یونٹس سے 23ہزار نفری کی تقسیم کر دی گئی ہے، 9ہزار پی ایچ پی، 6ہزار پنجاب کانسٹیبلری، 4ہزار ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوں گے، 3ہزار ایس پی یو، ایک ہزار اہلکار ٹریننگ کالجز و سکول سے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے، متعلقہ یونٹس کی نفری کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے قریبی ضلع کے اختیار میں رکھا جائے گا،مراسلے کے مطابق پانچوں یونٹس کے سربراہان جمعہ تک تفصیلات آئی جی آفس کو بھجوائیں گے، آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے متعلقہ اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی