i پاکستان

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی(آج) آخری تاریختازترین

December 23, 2023

عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا (آج) اتوار کو آخری روز ہے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔ ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی