i پاکستان

عام انتخابات کیلئے پنجاب میں سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کا آغازتازترین

January 20, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب میں سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا۔ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیڈ ٹرینرز ڈویژنل سطح پر ماسٹر ٹرینرز کے تربیتی سیشنز کو منعقد کر رہے ہیں، تربیتی سیشن 19 تا 27 جنوری تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کیلئے 726 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی، تمام ریجنل الیکشن کمشنر ز اور ضلعی الیکشن کمشنرزاحسن طریقے سے ٹریننگ سرانجام دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی