i پاکستان

عام انتخابات ،پریذائیڈنگ افسران کو فارم45 بارے ہدایات پرعملدرآمد کا حکمتازترین

February 07, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ افسران کو عام انتخابات کے روز فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے، دستخط کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ پولنگ سٹیشن پرتعینات پریذائیڈنگ افسر ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 پر نتیجہ درج کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ووٹنگ(آج) 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی