i پاکستان

عام انتخابات،اسلام آباد کے حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتبتازترین

January 24, 2024

سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا، مجموعی طور پر اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔ سپیشل برانچ اور سکیورٹی اداروں نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ مرتب کر لیا جن میں سے اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان 78 حساس پولنگ سٹیشنز کو تین کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ 17 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری اے میں شامل ہیں جبکہ 28 کیٹگری بی اور 33 حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری سی میں شامل ہیں۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 158 پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم ہوں گے جبکہ سپیشل برانچ نے حساس پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ سکیورٹی پلان کیلئے پولیس کو ارسال کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی