i پاکستان

عام انتخابات،نواز شریف کا (آج) سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہتازترین

January 17, 2024

عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے (آج) جمعرات سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی انتخابی مہم کا آغاز حافظ آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب سے کریں گے، اس دوران وہ معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لیکر میدان میں اتریں گے، مریم نواز بھی جلسے سے خطاب کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی