i پاکستان

عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگاتازترین

March 22, 2024

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کیا جائے گا جبکہ مجوزہ امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ سمندر پار پاکستانی حج کیلئے روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی