i پاکستان

عازمین حج کیلئے پاسپورٹ کا اجرا 3 دن میں شروع ہوجائے گاتازترین

February 21, 2024

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹیں دور ہونے کے بعد 3 دن میں پاسپورٹ کا اجرا شروع ہو جائے گا۔ ترجمان کے مطابق 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، بائیو میٹرک کراکے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔ ترجمان کے مطابق پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب حاجی شدید پریشانی کا شکار تھے، سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کیا اور صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا۔ متعلقہ حکام نے پاسپورٹ کے ہنگامی اجرا کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق محکمہ پاسپورٹ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ تین روز تک ارجنٹ پاسپورٹ بنا کر دیں گے، عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی