i پاکستان

عہدہ ملا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا، انڈین امریکن پال کپورتازترین

June 11, 2025

جنوب اور وسطی ایشیائی امورکیلئے امریکا کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھا ئوں گا۔انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نیتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی