i پاکستان

عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹوتازترین

June 10, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال پر کہ کیا عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہے کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت ان کا حق ہے، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی