i پاکستان

عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے پرفیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوختازترین

February 21, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل سردارمصروف کے ساتھ پیش ہوئے۔ فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے، ان کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی