i پاکستان

عدالت کی چیئرمین پی ٹی آئی کو واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازتتازترین

November 03, 2023

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، کل ہفتہ ہے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے (آج) ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی