i پاکستان

عدالت نے فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیاتازترین

April 26, 2024

 لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہو گی۔ عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کیا ہے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی