i پاکستان

عدالت نے حلیم عادل کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دیتازترین

February 13, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی متعدد مقدمات میں گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ حلیم عادل کو کسی بھی نئے مقدمے یا کسی کیس کے چالان میں نامزد نہ کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالت کے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ 2 نومبر 2023 کی پولیس رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 21 مقدمات میں نامزد ہیں، پہلے بھی عدالت کی اجازت کے بغیر درخواست گزار کے والد کو گرفتار کرنے سے روکا تھا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سوال کیا کہ بتایا جائے مزید کتنے مقدمات درج کیے گئے ہیں؟ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ حلیم عادل کے خلاف مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت تین بار ان کو نئے مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے، ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کرتے ہیں کسی دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ عدالت نے تین ہفتوں میں پولیس اور دیگر سے مزید پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی