i پاکستان

عدالت نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی بنانے کا عمل روک دیاتازترین

January 24, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا عمل روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیصلے منتخب حکومت کر سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں، نگران حکومت یہ فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی