i پاکستان

عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضی سولنگیتازترین

January 22, 2024

نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں،ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے اکاونٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کئی سو اکاونٹس مانیٹر کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کے خلاف ملک میں گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔ مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہوا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) اور متعلقہ ادارے اکاونٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کئی سو اکاونٹس مانیٹر کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وضاحت سے کہہ رہا ہوں کہ ملک آئین کے تحت چل رہا ہے، آئین کے تحت ہی نگران حکومت قائم ہوئی، اور اسی طرح نئی قانونی اور آئینی حکومت وجود میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیاندر اور باہر لوگوں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ٹی اے احمد شمیم نے کہا ہے کہ انڈر سکیشن 37کے تحت پی ٹی اے کے پاس اکاؤنٹس بلاکس کرنے کاا ختیار ہے ہماری ویب سائٹ کے ذریعے کوئی بھی رابطہ کرسکتا ہے ، سی ٹی ڈی اور منسٹر براڈکاسٹ اپنی معلومات فراہم کرتے ہیں ہم متعلقہ اداروں کے شکایت پر نوٹس لیتے ہیں ہم نے مختلف ایم اویو سائن کئے ہے ،چائلڈ ابیوز کے حوالے سے بھی ہم کام کررہے ہیں بعض اوقات اکاؤنٹس سے ایسی چیزیں شیئر کرتے ہے جس کا نقصان بعد میں ہوتا ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سید وقار الدین نے کہا کہ اداروں کیخلاف مہم میں پانچ سو سے زائد اکاؤنٹس کی چھان بین کی جاچکی ہے معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ۔

ملک کی سلامتی کیخلاف ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے ، ایف آئی اے ، سائبر کرائم ونگ مکمل طور پر محتاط ہے جو لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلاتے ہیں انہیں تنبیہ کرتے ہے کہ ایف آئی اے کسی قسم کی کارروائی میں تاخیر دیر نہیں کرے گا ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے والے پانچ سے زائد اکاؤنٹس شناخت کئے گئے ہیں جیسے جیسے جے آئی ٹی کام کرے گی ، مزید پیش رفت سے آگاہ کریں گے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہتھیار کے طو رپر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ، ہم نے تمام اداروں کی ہدایت کی کہ اس قسم کی سرگرمیوں کیخلاف ایکشن لیں ،عدلیہ مخالف مہم میں ملوث تمام کرداروں کو قانون دائرہ کار میں لایا جائیگا۔ صحافیوںکے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نگران وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہاکہ کچھ یوٹیوبرز شام میں بیٹھ کر فیک نیوز مہم چلانے کا کاروبار کرتے ہیں عوام کوشش کریں کہ کوئی بھی معلومات ہو اس کی تصدیق کرے ۔انتخابات کے مزید قریب تر بہت سے افواہیں اڑیں گی ۔ افواہوں کے حوالے سے لازمی تحقیقات کرنی چاہیے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف مہم میں ملوث اندرونی بیرونی اکاؤنٹس پر کارروائی کریں گے ۔مرتضیٰ سولنگی کی جانب سے کہا گیا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی عقل کا استعمال کریں آپ کو بھی معلومات ہونی چاہیے کہ کسی انفارمیشن کی تصدیق کیسے کی جاتی ہے ہیجان برپا کرنے والی کوڈاینڈ کوڈمعلومات میں اضافہ ہوگا کوئی پوسٹ آپ کی فون پر آئی ہے تو اسے صحیفہ نہ سمجھیں ۔ یہ اکاؤنٹس ملک کے اندر اور باہر دونوں جگوں سے استعمال ہوئے ہے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہناتھا عدلیہ مخالف مہم کے تحت جو جرم کیا گیا اسی طرز پر سزا دی جائیگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی