i پاکستان

عدلیہ تضحیک کیس صحافی اسد طور کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظورتازترین

February 27, 2024

اعلی عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کا 5روزی جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے گرفتار صحافی اسد طور کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے ایف آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صحافی اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی