i پاکستان

عدم پیشی پر مونس الٰہی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

February 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے راسخ الہی، تحریم الہی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے عدم پیشی پر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی اور دوسری ملزمہ سائرہ انور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کیں، عدالت ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی