اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بشری بی بی سے عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی،عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس پہلے ہی چیف جسٹس اسلام آباد کی عدالت میں ہے،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں 25نومبر سے غیرقانونی طور پر عدالتی کارروائی ہو رہی ہے، 11 دسمبر اور 9جنوری کے ٹرائل کورٹ کے آرڈرز کو کالعدم قرار دیا جائے،واضح رہے کہ بشری بی بی کے کیس کی فائل بھی گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی