i پاکستان

آئی ایم ایف حکومتوں کے ساتھ ڈیل کرتا ہے، یہ ادارہ کوئی تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے،سینیٹر سعدیہ عباسیتازترین

March 01, 2024

ن لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں، آئی ایم ایف حکومتوں کے ساتھ ڈیل کرتا ہے، یہ ادارہ کوئی تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس کے پاس کوئی کردار نہیں کہ پاکستان پر اپنی شرائط عائد کرسکے۔ سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا کردار مضبوط ترین اپوزیشن جماعت کا ہونا چاہیے، آج کی اپوزیشن کل کی حکومت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی اداروں سے ہم نے سوال جواب نہیں کرنا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی