i پاکستان

آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیاتازترین

November 27, 2023

پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے معاملہ پر آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ حکام ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی آمدکا مقصد ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہے،وفد ٹیکس استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریگا۔ ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایک ہفتہ تک مشاورت ہوگی،آئی ایم ایف نے پاکستان میں امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک لے جانے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی