i پاکستان

آئی ایم ایف کا پھر ڈومور، پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہتازترین

March 22, 2024

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، پٹرول سمیت تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول پر 60 روپے لیوی کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی لگائے، سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی