معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر آئی ایس پی آر کے نئے نغمہ’’ تو یاد رکھیں ‘‘نے عوام کے دل جیت لئے ۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمہ نے قوم میں ولولہ اور فخر کا نیا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔ معرکہ حق کی فیصلہ کن کامیابی پر مرکوز یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج اور غیور قوم کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے، معرکہ حق میں پاکستان نے دفاعِ وطن کی خاطر درستگی اور طاقت کو اپنی عالمی پہچان بنا دیا۔یہ نغمہ یاد دلاتا ہے کہ مئی 2025 میں متحد قوم اور مسلح افواج کی بے مثال مہارت کیسے طاقت بن کر ابھری۔ نغمہ کے شاندار اشعار میں پاکستان کے غصہ، ہمت اور بے مثال طاقت کو دشمن کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام قرار دیا۔نغمہ میں پاکستان کی دشمن کے مقابلے میں ہر آزمائش میں سرخرو ہونے کی پرجوش للکار ہے۔ معرکہ حق کے پرمسرت موقع پر جاری کیا گیا نغمہ قومی عزم، یکجہتی اور دفاعی قوت کی علامت ہے۔معرکہ حق بھارت جیسے مکار دشمن کو ایک کرارا جواب تھا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی