آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے 37 لاکھ 82 ہزار روپے کے فنڈ جاری کر دئیے۔ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق کانسٹیبل محمد ابوبکر کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے،کانسٹیبل اعجاز رسول کو بیٹی کی 05 سرجریز کے لئے 07 لاکھ 25 ہزار روپے ، ریٹائرڈ اے ایس آئی عامر مقصود کو بیٹی کے سماعت کے علاج کیلئے 03 لاکھ 25 ہزار روپے ،سب انسپکٹر ناصر احمد اور کانسٹیبل محمد عارف کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے، ہیڈ کانسٹیبل احتشام الحق، ڈرائیور کانسٹیبل خالد محمود کو 01 لاکھ روپے ، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اسلام، کانسٹیبلز محمد اسد، عاطف وحید کو مجموعی طور پر 02 لاکھ 25 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ سینئر ٹریفک وارڈن عمران خان، ٹریفک اسسٹنٹ عشرت محمود اور ہیڈ کانسٹیبل قیصر نواز کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 47 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی