آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہو گئی۔ چینی حکام نے چاند کا پہلا امیج پاکستانی حکام اور پاکستانی سفیر کے حوالہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خرم خورشید،ڈاکٹر قمر السلام چین میں موجود ہیں، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا، سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریبا ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق مدار پر پہنچے کے بعدسیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔ واضح رہے آئی کیوب قمر 3مئی کو چین کے شہر ہینان کے وینچنگ خلائی سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی