i پاکستان

آئی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ سینٹر کا دورہ، کانسٹیبل شاہد کو گلے لگاکر خیریت دریافت کیتازترین

August 21, 2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے کانسٹیبل  شاہد زوہیب  سے ملاقات کی۔ مینٹل ہیلتھ سینٹرکے دورے کے دوران  آئی جی پنجاب نے زیرعلاج کانسٹیبل شاہد زوہیب سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کانسٹیبل شاہد زوہیب کو گلے لگایا اور ان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ اس موقع پر  آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی کی بیماری کامذاق بنانا، الزامات لگانا، مریض اوراہل خانہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعوی غلط اور حقائق کے برعکس ہے، شاہد کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیرنگرانی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی