خانیوال جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے، پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔خانیوال میں جے یو آئی ف کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2 صوبے جل رہے ہیں، حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے قبل ازیں فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہو چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت کررہے ہیں، اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی