i پاکستان

آئندہ مالی سال توانائی شعبے کی سبسڈی میں 375 ارب روپے کٹوتی کا تخمینہتازترین

March 30, 2024

رواں سال کی نسبت آئندہ مالی سال توانائی شعبی کی سبسڈی میں 375 ارب روپے کٹوتی کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے توانائی شعبے کو 600 ارب روپے سے زائد سبسڈی ملنے کا تخمینہ ہے، نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ڈیفرینشل اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی ملے گی، بلوچستان میں ایگری ٹیوب ویلز، فاٹا میں بجلی پر سبسڈی کیلئے رقم مختص کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں بھی وفاق کی جانب سے سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی