i پاکستان

عفت عمر نے سلمان اکرم راجا کی شکست کو الیکشن کا سب سے بڑا مذاق قرار دے دیاتازترین

February 10, 2024

اداکارہ و میزبان عفت عمر نے قومی اسمبلی کے امیدوار سلمان اکرم راجا کی شکست کو انتخابات کا سب سے بڑا مذاق قرار دے دیا۔ عفت عمر نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا کے مقابلے میں عون چوہدری کی جیت پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔ اداکارہ نے کمنٹ کرتے ہوئے کسی بھی ادارے کا نام لکھے بغیر لکھا کہ اب ایسی حرکتیں کرنا بند کریں اور جو بھی نتائج ہیں، انہیں تسلیم کریں۔ عفت عمر نے لکھا کہ عوام سلمان اکرم راجا کو چاہتے ہیں اور یہی حقیقت ہے، اسے تسلیم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی