i پاکستان

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار 862 سیاحوں نے کاغان کا رخ کیاتازترین

May 30, 2026

عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تین دنوں میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کیا جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ پختونخوا کلچر ٹورازم اتھارٹی کیاعدادوشمارکے مطابق ایک لاکھ 28 ہزار 862 سیاحوں نے کاغان کا رخ کیا،جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔سیاح وادی کاغان کے ٹھنڈے موسم،دلکش مناظر خوبصورت گلیشیرز دلفریب جھیلوں اور خوبصورت آبشاروں دریائے کنہار کے شفاف پانی اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد وادی کا رخ کر رہے ہیں۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کیلئے سٹاف تعینات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی