i پاکستان

آڈیو لیکس کیس میں بشری بی بی کی درخواست پرعدالت کے سخت ریمارکس،فریقین سے جواب طلبتازترین

September 18, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس سے متعلق درخواست کامعاملہ,ایف آئی اے، پولیس کے ہراساں کرنے کیخلاف بشری بی بی کی درخواست پر سماعت اٹارنی جنرل کی عدم پیشی کے باعث ملتوی کردی گئی ۔کیس کی سماعت جسٹس بابرستار نے کی۔دوران سماعت وکیل نے عدالت سیاستدعا کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے کوبشری بی بی کوہراساں کرنے سے روکا جائے۔ اس پر جسٹس بابرستار نے ریمارکس دئیے کہ میں ایک انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحققات سے نہیں روک سکتا۔جب قانون کی کوئی خلاف ورزی ہوتو آپ اسے چیلنج کرسکتے ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ یہ آرڈر چاہ رہے ہیں کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کرے ،ایف آئی اے نے قانون کے مطابق ہی کام کرنا ہے، آپ کہتے ہیں تومیں آرڈرلکھوادیتاہوںکہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کرے۔ نمائندہ وزارت دفاع نے کہا آڈیو ریکارڈنگ میں ہمارا کوئی کردار ہے نہ موجودہ کیس میں ہم نے ریکارڈنگ کی ہے جسٹس بابر ستار نے کہا تحریری جوابات میں عدالتی سوالات کا جواب نہیں دیا گیایہ عدالت تحمل کا مظاہرکرتے ہوئے ایک آخری موقع دے رہی ہے،جسٹس بابر ستار نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ نئے تحریری جواب میں عدالتی سوالوں کے جواب دیں۔ ،جسٹس بابر ستارکہا حکومت جواب دے ورنہ حساس اداروں کو براہ راست فریق بنائیں گے، عدالت کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کوئی مسئلہ نہیں،دو ہی صورتیں ہیں کہ حکومت جواب دے یا قانون نافذ کرنیوالوں کو فریق بنائیں۔ تاہم عدالت نے اٹارنی جنرل کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی