i پاکستان

(آج) اور (کل) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئیتازترین

March 19, 2024

محکمہ موسمیات نے (آج) 20 اور 21 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔رمضان المبارک گزرنے کے ساتھ ساتھ موسم کی حدت بڑھنے لگی،محکمہ موسمیات نے پھر سے روزے ٹھنڈے ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹربابر نے بتایا ہے کہ 20 اور 21 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ابرکرم سے بالائی علاقوں، جڑواں شہروں کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی،بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشیں نہیں ہونگی۔ اکیس مارچ سے ملک میں ایک مغربی سسٹم داخل ہوگا،جس سے کراچی میں گرمی کی شدت کم ہوجائیگی اورجنوب مغرب سے سمندری ہوائیںبحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی