i پاکستان

آج ہر شخص نے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہے اور زبان پر فتوی ہے، علامہ طاہر اشرفیتازترین

February 27, 2024

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج ہر شخص نے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہے اور زبان پر فتوی ہے،علامہ طاہر اشرفی نے اچھرہ واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو ٹیسٹ کیس بنانا چاہیے، پرتشدد سوچ کے خاتمے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں اخلاقی معیارات سے متعلق بھی پالیسی بنانا ہوگی، ان حالات میں قانون اپنا کام نہیں کرے گا تو معاشرہ مزید بگڑ جائے گا،علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وحشت اور ظلم کا راستہ قوم اور ریاست دونوں کو روکنا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی