i پاکستان

علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیںتازترین

August 05, 2023

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پاکستان ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ پڈ عیدن کے قریب دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ حادثے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والی فرید ایکسپریس کو کوٹ لالو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی