i پاکستان

علی امین گنڈاپور کا آزاد حیثیت میں وزیراعلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہتازترین

February 26, 2024

نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے، وزیراعلی کا انتخاب بغیر پارٹی لڑیں گے، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے، علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی