i پاکستان

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی گئیتازترین

March 18, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت علی امین گنڈا پور کے وکیل ظہور الحسن کے معاون نے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی تھی مگر ہماری ملاقات کرا دی گئی۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ملاقات ہو جانے پر اب درخواست واپس لیتے ہیں، عدالت نے درخواست واپسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی