i پاکستان

علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت30 جنوری تک ملتویتازترین

January 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی