پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر علی امین کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان)سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں موجود سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔ عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اگلے وزیر اعلی ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی