i پاکستان

علی وزیر نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیاتازترین

August 21, 2023

 انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران علی وزیر نے جج  کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران علی وزیر روسٹرم پر آگئے، علی وزیر نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی۔ جناب سپیکر! علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا، وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے اس لئے سپیکر کہہ دیا، جس پر جج نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں  سن رہا ہوں، آپ سپیکر کہہ سکتے ہیں، جج ابوالحسنات نے کہا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، اتنا پیاراملک ہے  ہمارا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی