i پاکستان

آلو کی برآمدات بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا وزیراعظم شہبازشریف کو خطتازترین

February 14, 2026

وزیراعلی مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافیکیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے اور آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست کی۔خط میں آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی گئی اور آلو کی برآمد کے لیے کرائے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت کی اپیل بھی کی، کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کے لیے کہا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے خط میں یورپی یونین، افریقہ اور امریکہ سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت دیگر ضروری اقدامات کی درخواست کی گئی۔پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف ہمارے کسانوں کو درپیش مالی مشکلات کو کم کریں گے بلکہ زرِمبادلہ میں اضافہ اور زرعی شعبے میں اعتماد کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی